پشاور میں منشیات کے عادی 26 افغان باشندے کامیاب علاج کے بعد قونصل جنرل کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
تحویل میں لئے گئے افعان باشندوں میں تین بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پشاور میں متعین افعان کونسلر جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کمشنر افعان پناہ گزین کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں منشیات کے عادی افراد کو علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر 26 افعان باشندوں کی فہرست پشاور میں متعین افعان قونصلر جنرل کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے میں 26 افعان باشندوں کو بھی تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا تھا جن کا بہترین علاج کیا گیا اور اب مکمل صحت یاب ہیں۔ تحویل میں لئے گئے افعان باشندوں میں تین بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پشاور میں متعین افعان کونسلر جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کمشنر افعان پناہ گزین کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند اور بحالی مراکز کے منتظمین بھی موجود تھے جہاں پر ان کو صحت یاب ہونے والے افراد کے علاج بارے آگاہی دی گئی جبکہ صحتیاب افراد کی فہرست بھی باقاعدہ افعان کونسلر جنرل کے حوالے کی گئی۔ صحتیاب ہونے والے بیشتر افراد کے پشاور اور دیگر اضلاع میں رہائش پذیر خاندانوں کا پتہ لگایا گیا ہے تاہم سفارتی آداب کے مطابق ان کو افعان کونسلر جنرل کے زریعے ہی خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا اس کے علاوہ بعض افراد کے خاندان افعانستان میں مقیم ہیں ان کو بھی افعان قونصلیٹ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی اور قونصلیٹ کے زریعے ان کو بھی خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔
افعان کونسلر جنرل کی درخواست پر صحتیاب افراد کو مزید چند دن بحالی مراکز میں ہی رکھا جائے گا اور افغان قونصلیٹ کی جانب سے تمام خاندانوں سے رابطے کے بعد صحت یاب افراد کو قونصلیٹ کے زریعے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔ افعان کونسلر جنرل نے صوبائی حکومت کی جانب سے نشے کے عادی افعان باشندوں کے علاج اور ان کو نئی زندگی دینے پر صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور اسے انسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا واضح رہے کہ نشے سے پاک پشاور کے پہلے دو ادوار میں بھی نشے کے عادی 38 افعان باشندوں کا بھی علاج کیا گیا تھا جو کہ اپنی معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افعان کونسلر جنرل افعان باشندوں کے حوالے کی پشاور میں صحت یاب کے عادی جنرل کے جائے گا
پڑھیں:
تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، کیا بسوں سے بندے اتار کر قتل کرنا درست ہے، سیاسی اورمعاشی حقوق کے لیے قتل وغارت کی ضرورت نہیں۔سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، دنیا کے کئی ممالک کئی مسائل سے گزر رہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی اورمعاشی حقوق کے لیے قتل وغارت کی ضرورت نہیں، کیا بسوں سے بندے اتا کر قتل کرنا درست ہے؟ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ صرف پاکستان میں مسائل ہیں. آج کے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ایک طبقہ اس طرح کی گفتگو کر رہا ہے، علیحدگی پسند تحریک صرف پاکستان میں نہیں ہیں، ہمیں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال انتہائی ضروری ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے ہم پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انا پرستی مسائل کو جنم دیتی ہے، جب بھی کہیں تشدد ہوتا ہے تو لوگ جواز تلاش کرتے ہیں۔
قبل ازیں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے۔صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں۔ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔