جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے تاریخ ہی بدل ڈالی۔

رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو کوسٹا ریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بنی۔

جزائر فاکلینڈ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد عمر کے تھے،2 کھلاڑیوں کے علاوہ سب کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں3 کھلاڑی ایسے تھے جن کی عمر 56 سال سے زیادہ ہو چکی تھی لیکن ان میں سے کوئی بھی اینڈریو براؤنلی جتنا عمر رسیدہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ نئی ٹیمیں کتنے میں فروخت ہوسکتی ہیں؟ قیمت سامنے آگئی

62 سالہ براؤنلی 60 سال کی عمر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل یا کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے مرد کرکٹر بن گئے۔

براؤنلی سے قبل انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ مرد کرکٹر کا اعزاز ترکیہ کے عثمان گوکر کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد

اینڈریو براؤنلی نے 11 اور 12 مارچ کو  کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں میچز میں دسویں نمبر پر بیٹنگ کی، جہاں انہوں نے بالترتیب 1 رن، 2 ناٹ آؤٹ اور 3 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلیں۔ 

اپنے دوسرے میچ میں انہوں نے ایک اوور میڈیم پیس بولنگ بھی کی، ان کا آخری میچ 62 سال اور 147 دن کی عمر میں کھیلا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سال کی عمر کی عمر میں

پڑھیں:

ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری

دبئی:

آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی۔

بھارتی بلے باز سمریتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مندھانا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی بار ٹاپ پوزیشن پر پہنچی ہیں۔ وہ پہلی بار جنوری 2019 میں نمبر ون بنی تھیں اور اس سے قبل جولائی میں بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جس کے بعد اسکیور-برنٹ نے ان سے پوزیشن چھین لی تھی۔ بھارت کی ہارمن پریت کور 12ویں اور جمیما روڈریگز 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، پاکستان کی سدرہ امین 23 ویں نمبر پرہیں، عالیہ ریاض ایک درجے تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر چلی گئیں۔

بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی کم گارتھ اور الانا کنگ نے اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کی اسپنر سنیہ رانا (1-51) پانچ درجے ترقی پا کر 16ویں نمبر پر آگئیں۔

انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن بدستور ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، دیپتی شرما ساتویں نمبر پر واحد بھارتی بولر ہیں جو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں، پاکستان کی نشرہ سندھو 13 ویں، سعدیہ اقبال 15 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا ویمنز کی پہلی پوزیشن ہے، پاکستان ویمنز ٹیم آٹھ ویں نمبرپر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان نے سری لنکا کو جیت کےلئے170رنزکا ہدف دیدیا
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • ایشیاکپ : بھارتی کپتان کو مصافحہ سے روکا‘ ریفری‘ ایونٹ ڈائر یکٹر کو ہٹائیں ، مزید میچ نہیں کھیلیں گے : پاکستان : جلدایشن نہ لینے پر ڈائریکٹرپی سی بی برطرف