40ہزار خصوصی بچوں کی ہیلتھ سکر نینگ : مریم نواز نے مفت علا ج کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات کیے۔ پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔ سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورایس ایم یو کو سپیشل بچوں کے والدین سے مسلسل رابطوں کا حکم دیا۔سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں مزید کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی۔سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آؤٹ سورس کرنے کا حکم دیا۔ سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔سپیشل بچوں کے داخلے یقینی بنانے کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم نافذکیاگیا۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی سپیشل سلیبس تیارکیااور منظوری دے دی گئی۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے سائن لینگویج بھی شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم اور سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ پنجاب میں 14567 سپیشل طالبات سمیت 39085 سے زائد سپیشل طلباء خصوصی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ صوبہ بھر کے28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مریم نوازسنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وہاڑی، لودھراں، فیصل آباد، سیالکوٹ اور میانوالی میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی نئی عمارتیں مکمل ہوگئی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔خصوصی بچوں کا خیال رکھنا فلاحی ریاست کا فرض اولین ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف ورلڈ سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سپیشل ہیروز کو 6 گولڈ میڈل سمیت 11 میڈلز جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل قومی ہیروز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سپیشل ایتھلیٹس کی کامیابی پوری قوم کے لئے فخر کا لمحہ ہے اور ہمت اور لگن کا پیغام بھی۔ سپیشل ہیروز نے ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور عزم کے سامنے کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپیشل بچوں کیلئے سپیشل بچوں کی کی ہدایت کی کی گئی کا حکم
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔