فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں16 اپریل تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی ۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز سماعت پر فواد حسین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک ہی واقعہ کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان سب کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق فواد حسین چوہدری نے کارکنان کو جلا ئوگھیرا ئوپر اکسایا۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ وہ شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔پراسیکیوٹر نیئر نوید نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔