نوشہرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
نوشہرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس افسر الیاس گائوں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ‘11خول برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-29
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان بخاری میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پیدل چلتے ہوئے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے 11 گولیوں کے خول برآمد کر لیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی روز گزری کے علاقے میں بھی پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ شفٹ کی تبدیلی کے دوران پیش آیا۔ پولیس موبائل اہلکاروں کو لینے جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔