وزیرِاعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں
دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سعودی عرب کے
پڑھیں:
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی تھی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔