Express News:
2025-11-05@01:11:53 GMT

امریکا میں مقامی پرندوں کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی 

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔

حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا میں تمام زمینی اور آبی رہائش گاہوں میں امریکی پرندوں کی آبادی میں مسلسل بڑے پیمانے پر کمی ہو رہی ہے اور 229 نسلوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں امریکا میں پرندوں کی رپورٹ 2025 جاری کی گئی اور اس کا حوالہ کینٹکی میں 90 ویں سالانہ نارتھ امریکن وائلڈ لائف اینڈ نیچرل ریسورسز کانفرنس میں دیا گیا۔

یہ رپورٹ معروف سائنس اور تحفظ کی تنظیموں نے مشترکہ تیار کی ہے جس میں تمام زمینی اور آبی رہائش گاہوں میں امریکی پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی کو ظاہر کیا گیا ہے اور 229 نسلوں کے تو فوری تحفظ کے لیے کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ نئی رپورٹ 2019 کے مطالعے کے پانچ سال بعد سامنے آئی ہے جس میں شمالی امریکا میں 50 سالوں میں 3 ارب پرندوں کے نقصان کو دستاویز کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکا میں پرندوں کی

پڑھیں:

عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔

عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز
  • ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار رہی ،پاکستان بزنس فورم
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری‘ علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • بڑھتی آبادی، انتظامی ضروریات کے باعث نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، عبدالعلیم خان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر