کراچی:

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے۔

 آسٹریلوی حکومت پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اولمپئین اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں اکیڈمی کے چیئرمین اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین سمیر حسین نے ان کا استقبال کیا۔

نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار سفارتی تعلقات ہیں، کھیلوں کی بدولت دونوں ممالک اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہا جائے گا، آسٹریلوی حکومت ہاکی کی ترقی کے لیے اکیڈمی کے ساتھ تعاون کرے گی۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں انٹرنیشنل ہاکی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، اچھے نتائج کے لیے سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ نیل ہاکنز نے اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں کی کارکردگی کو سراہا، ان کے ساتھ ہاکی کھیلی اور ہاکی اسٹکس، گیندیں اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے اکیڈمی میں فراہم کردہ سہولیات کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔  

اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے اور غیرمعمولی تعاون پر سندھ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے اکیڈمی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا انٹرنیشنل ہاکی میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ اکیڈمی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی آسٹریلیا جا کر ہاکی کی تربیت حاصل کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اکیڈمی کے ہاکی میں انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نظام کو ڈیجیٹل بنانا کافی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ نظام مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی تیاری، درآمد، مصنوعات کی تیاری اور آخر میں صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام اس حد تک مضبوط اور بااعتماد ہونا چاہیے کہ پوری ویلیو چین کی حقیقی وقت میں ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی میں استعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کے بغیر عام آدمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ اہم فیصلے وزیرِاعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیے گئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے ریونیو بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کرنے اور ویلیو چین کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے جدید ایکو سسٹم پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا
  • ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑی جنسی زیادتی کے مقدمے سے بری
  • برطانیہ: پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت
  • ایئرپورٹ پر کپڑے اتروا کر طبی معائنہ؛ آسٹریلوی خواتین کی مقدمے میں کامیابی
  • ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن
  • چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ