لالیاں : بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لالیاں(نیوزڈیسک) پنجاب کے علاقے لالیاں میں بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لاری اڈا پر پیش آیا جہاں بس نے مخالف سمت سے آنے والی مسافر کو ٹکر مار دی جس سے 5افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بدقسمت مسافر ویگن سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی اور اوررٹیکنگ کے دوران تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد او رزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔
مزیدپڑھیں:بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوبنےسے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔