پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر تھیٹرزمیں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق جن فنکاراؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کو عید الفطر کے دوران کسی بھی تھیٹر شو میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں معروف اسٹیج اداکارہ سونیا چوہدری، سلک جٹ، عروز خان، ٹینا چوہدری اور ادیبہ رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔
حکام نے ممنوعہ فنکاروں کو قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے جن میں ان پر اسٹیج پر ’غیر اخلاقی سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ حکومت نے اداکاراؤں سے وضاحت طلب کی ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
یہ کریک ڈاؤن اسٹیج پرفارمنس کو منظم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ وہ ثقافتی اور اخلاقی معیارات کے مطابق کام کریں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اگر اداکار نوٹسوں کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں تو مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔
پنجاب میں اسٹیج تھیٹر خصوصاً عید کے مواقع پر اکثر بڑی تعداد میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں لیکن حکام نامناسب تصور کیے جانے والے مواد کو روکنے کے لپے پرفارمنس کی نگرانی رہتے ہیں۔
 مزید پڑھیں:لالیاں : بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔