ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے، جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت ہمارے پاس 22 لاکھ ٹن گندم موجود تھی، جبکہ انہوں نے وافر گندم کے باوجود گندم امپورٹ کی، ان کی ظالمانہ پالیسیوں جی وجہ سے اس دفعہ 30 فیصد کم گندم کاشت ہوئی ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی ائی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی۔
ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیفمیشن ایکٹ انہوں نے اپنا کارنامہ بتایا ہے، یعنی لفظ چھںیننا اور اظہار رائے پر قدغن لگانا انہوں نے اپنی کارکردگی میں دکھایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پریس کلب کی معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ پچاس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی تھی۔
ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں، میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں۔ وائٹ پیپر جاری کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی،پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک، صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نیشرکت کی۔
رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اعجاز شفی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف لیڈر پنجاب اسمبلی وائٹ پیپر جاری اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے
پڑھیں:
مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری
لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ آج پنجاب حکومت کے 16 منصوبوں پر تفصیل سے بات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب کے منصوبے ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں، جبکہ مخالفین کے تو کلرکوں سے بھی اربوں روپے برآمد ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب ڈی سی، کمشنر اور اے سی کا ’’ریٹ‘‘ ختم ہو چکا ہے، بیوروکریسی کی کارکردگی کو کے پی آئی سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے طنزیہ انداز میں خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل کے پی میں نئی سائنسی ایجاد ہوئی، وزیراعلیٰ نے کوئی عینک لگائی، سمجھ نہیں آئی کہ سینسر لگا کر کیا کیا جا رہا ہے۔ کاش ایسی عینک بن جائے جو اڈیالہ کے مجاوروں کو کے پی کی محرومیاں، اسکول، اسپتال اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال دکھا سکے۔ اگر ایسی عینک بنانی ہو تو پنجاب حکومت مدد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے پنجاب حکومت کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کو تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار 400 ورکرز اور دو ہزار سے زائد افسران کام کر رہے ہیں، اب تک 94 لاکھ 4 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب اور الیکٹرک بس سروس عوام میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والے منصوبے ہیں۔ الیکٹرک بسوں کا فیز ٹو شروع ہو چکا ہے جس کے تحت 200 نئی بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ فیز ٹو میں بہاولپور، راجن پور اور گجر خان سمیت کئی اضلاع کو بسیں دی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ چکوال، جہلم، بہاولنگر، جھنگ، راولپنڈی، رحیم یار خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر تک پنجاب بھر کے 42 شہروں میں 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق روزانہ 8 لاکھ شہری الیکٹرک بسوں پر جبکہ 4 میٹرو بس سروسز کے ذریعے 9 لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں۔