وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے 4روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیے: سعودی ولی عہدکی پالیسیاں مجھ سمیت تمام لیڈروں کے لیے مشعل راہ ہیں، شہباز شریف
علاوہ ازیں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: تجارتی تعلقات بڑھانے پر پاک سعودی تاجروں، پرفیشنلز میں ایوارڈ کی تقسیم
یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف جدہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف جدہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران ان کی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم کی ملاقات یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوگی۔
دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
دورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔