صیہونی فوج نے غزہ میں دوبارہ زمینی کارروائی شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کے بعد صیہونی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اسرائیلی فوج نے نتساریم کوریڈور پر قبضہ کر لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھا دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اس وحشانہ جارحیت کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی فوج نے غزہ میں دیا ہے
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
لاہور:ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔