بھارتی سنیما کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
بھارت(اوصاف نیوز) تیلگو سنیما (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیمرامین محمد نواز اور اہلیہ سویتا ریڈی تھاڈا نے 2020 میں شادی کی تھی لیکن نواز شادی کے بعد اپنے بیوی کے رویے سے تنگ تھا۔
نواز کی والدہ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز نے حیدر آباد میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی ذمہ دار اس کی اہلیہ ہے۔والدہ کے مطابق سویتا اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بیٹے کو کئی کئی دن بھوکا رکھتی تھی، والدہ نے الزام عائدہ کیا کہ سویتا خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی۔
خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ خودکشی سے قبل بیٹے سے بات ہوئی تھی جس دوران اس نے بتایا کہ وہ اب اس طرح مزید زندہ نہیں رہ سکتا اس کی بیوی اسے مار دے گی جس کے بعد اس نے پیر کو خودکشی کرلی۔
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خودکشی کرلی
پڑھیں:
اسلام آباد، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرکے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرکے فیملی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ملزم نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائیں اور فیس بک گروپس میں تصاویر کے ساتھ نازیبا اور فحش تبصرے پوسٹ کیے اور اس کے لیے ملزم نے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔
انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ملزم “Capablelynx6329” کے نام سے ان گروپس میں بطور اجنبی ممبر سرگرم تھا، جس کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا اور پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزم سے ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے اور تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔