کراچی: بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
کراچی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز کی زیر.
ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا بڑا ڈیلر ہیں۔
ملزم اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کر رہا تھا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے لیے جاسوسی ثابت ہونے پر قطر نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بارڈرفورس کے اہلکار نے بین الاقوامی بارڈرکراس کیا جس پر پنجاب رینجرز نے اسے حراست میں لے لیا۔
بھارتی فوج کی 182 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ سرحد کے قریب کسانوں کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھا، وہ آرام کرنے کے لیے سایہ دار جگہ کی طرف بڑھا اور غیر ارادی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
بھارتی اہلکار مکمل وردی میں تھا اور اپنی سروس رائفل بھی اس کے ساتھ تھی۔
اس حوالے سے پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ جاری ہے، پاکستان رینجرز کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بی ایس ایف پاکستان پاکستان رینجرز گرفتار