ایم کیو ایم کا اظہار ناراضی؛ وفاقی حکومت نے رابطہ کرلیا، آج اہم میٹنگ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد وفاقی حکومت نے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد آج اہم میٹنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے نارضی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال آج ایم کیو ایم کے وفد سے زوم کے ذریعے بات چیت کریں گے۔
ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں 2 سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ ایم کیو ایم رہنما اسلام آباد میں موجود ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کا موں میں تاخیر پر ناراضی کا اظہارکیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ کراچی کے لیے 15 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہونے ہیں۔
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنما امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکیج کا وعدہ کیا تھا، جس پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت ایم کیو ایم حکومت نے ایم کی کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کردیا ہے، جس کے تحت سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح برقرار جبکہ باقی تمام بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی گئی ہے تاہم سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروس اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔
محکمہ قومی بچت نے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.4فیصد کردی گئی ہے۔
جانوروں کی آوازیں نکال کر لوگوں کو یوگا کروانے والا سب سے انوکھا یوگی
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.68 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ اور پنشنر بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.96فیصد، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.32 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح10.20 فیصد کردی گئی ہے۔
اسی طرح ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.14 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 9.35 فیصد ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد، تین سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر10.30 فیصد، 5 سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 10.80 فیصد اور سروا اسلامک اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد کردی گئی ہے۔
جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
مزید :