WE News:
2025-11-05@01:14:41 GMT

حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ جامع عربیہ مطلع العلوم میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان کوئٹہ میں ہوگی۔

یاد رہے کہ  جمیعت علما اسلام  ف کے سنیر رہنما اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد بدھ کی شام بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کی طبیعت گھر میں ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

حافظ حسین احمد کون تھے؟

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کی پیدائش 1951 میں وادی کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی جس میں اسلامی ادب، قرآن، حدیث اور فقہ کے علوم میں مہارت حاصل کی جبکہ انہوں نے روایتی درس نظامی کا کورس بھی کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

حافظ حسین احمد نے اپنے سیاسی سفر کا اغاز 1973 میں زمانہ طالب علمی کے دوران کیا۔ اپنی سیاسی جد وجہد میں وہ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور مرکزی عہدوں پر فائز رہے جبکہ انہوں نے پاکستان نیشنل الائنس میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

 وہ اپنے سیاسی سفر کے دوران 1988 سے 1990 تک مستونگ سے رکن قومی اسمبلی رہے، 1991 سے 1994 کے دوران سینیٹ کے ممبر رہے جبکہ 2002 سے 2007 تک رکن قومی اسمبلی کے فرائض سر انجام دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جامع عربیہ مطلع العلوم جمیعت علما اسلام حافظ حسین احمد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جامع عربیہ مطلع العلوم جمیعت علما اسلام حافظ حسین احمد حافظ حسین احمد کی

پڑھیں:

چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئررہنما قتل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-4
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چارسدہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے سینئررہنما مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • منعم ظفر کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت
  • چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئررہنما قتل
  • چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • ’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا
  •  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلیے عذاب بنے ہوئے ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں