ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سیاست کی خاطر ریاست پر حملہ آور ہونے کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کو مکمل بریفنگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کو ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش خطرات سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان 93 ہزار سے زائد شہادتیں دے چکا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، مگر بدقسمتی سے آج ایک بار پھر دہشتگردی سراٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش عناصر دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، جو ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی، اور ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص جماعت ملک توڑنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہی ہے اور سیاست کی خاطر ریاست پر حملہ آور ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات پر سنجیدہ ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے بیانیے کو مسترد کریں اور قومی استحکام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے طارق فضل چوہدری نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔