اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تجویز دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں ۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، سانحہ اے پی ایس کے بعد راحیل شریف نے جیسے قوم کو اکٹھا کر لیا تھا آج اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں عمران خان، مولانا فضل الرحمان اور اور نواز شریف کو بلایا جائے۔

فواد چوہدری نے تجویز دی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں، نواز شریف کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنا اچھا نہیں۔
مزیدپڑھیں:موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیر اعظم میاں  نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو 
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟