پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جو 22 ہزار میگاواٹ بجلی چوری ہو رہی ہے وہ حکومت کو نظر نہیں آ رہا، 22 روپے مہنگے لگ رہے ہیں، آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی لینا بوجھ نہیں لگ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو 22 ہزار میگاواٹ بجلی چوری ہو رہی ہے وہ حکومت کو نظر نہیں آ رہا، 22 روپے مہنگے لگ رہے ہیں، آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی لینا بوجھ نہیں لگ رہا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس بیچ رہے ہیں، حکومت کی پالیسی ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کر لی، پاکستان میں چینی کی قلت ہوگئی، اب چینی 170 اور 180 روپے کلو مل رہی ہے، شہباز شریف سے پوچھوں گا کہ اس بار چینی کی برآمد کا فیصلہ کس سے اثر انداز ہو کر کیا؟ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع میں کینالز کے معاملے پر مخالفت نہیں کی تھی، عوام کا ردعمل آنے کے بعد پیپلز پارٹی نے کینالز کے معاملے پر مخالفت شروع کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا نے کہا کہ حکومت کو

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • کراچی: سیلاب، کرپشن اور جعلی ترقی کے منصوبے
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
  • کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی