ڈی آئی خان، 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔
پولیس نے بچے کی شناخت اور واقعہ کی پوچھ گچھ شروع کردی ہے، واقعے کی تفصیلات اور بچے کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، پولیس تفتیش کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سالہ بچے کی تشدد
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔