الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر،کاز لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
الیکشن کمیشن میں جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر،کاز لسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 25مارچ کو مقرر کی گئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، ڈاکٹر امجد علی نااہلی کیس کی سماعت بھی 25 مارچ کو ہو گی۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔