شجاع آباد: اولاد کا 60 سالہ بیمار باپ پر مبینہ تشدد، پسلیاں توڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
شجاع آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں سگی اولاد کی جانب سے اپنے 60 سالہ بیمار والد پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص ارشد حسین پر ان کے بیٹوں علی اور قیصر کے علاوہ ان کی بیوی شمیم مائی نے بھی بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور بازو شدید متاثر ہوا۔
متاثرہ شخص کے بھائی صفدر حسین نے بتایا کہ ارشد حسین کو بیماری کی حالت میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بعد ازاں گھر سے باہر نکال دیا گیا جس کے باعث وہ دو روز سے لاوارث حالت میں گھر کے باہر بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ارشد حسین کی مدد کرنے کی کوشش کی تو ان کے بیٹے اور بیوی شمیم مائی نے نہ صرف سخت مزاحمت کی بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور گالم گلوچ کی۔
اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ ارشد حسین کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹو۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے لیے کہا وہ غلط ہے، تینوں بہنیں اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہماری طرف سے لچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں: بیرسٹر گوہر 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہرانھوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پرچے ہیں، میرے اوپر بھی 6 پرچے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں، ایک گملہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کو تنہا کیا جا رہا ہے، اب بہت ہوا یہ جمہوریت کےلیے نقصاندہ ہے، اگر بانی کے بچے پاکستان آئیں گے تو جو ان کا استقبال ہوگا ایسا کسی سیاستدان کا نہیں ہوا ہوگا۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی بھی ایبسلوٹلی ناٹ پر قائم ہیں، بانی نے کہا ہے کہ وہ ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔