وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
گمراہ کرنے کا الزام، وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سخت ایکشن ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹرجنرل شاہد السلام معطل
گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ پراستقبال کیا تھا۔
سعودی عرب کے دورے کے آغاز میں ریاض کے شاہی محل میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026 تک ہر ماہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔
اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑی خوشخبری مل گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔