یومِ پاکستان پر عاطف اسلم کی آواز میں نیا ملی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
On the occasion of Pakistan Day, 23rd March, ISPR's national song Sab Ka Shajra Pakistan. pic.twitter.com/UYRB0hZD8b
— Defence Pakistan (@Defence_PK99) March 22, 2025
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اس نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ ہے جس کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی اجرا کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور جاری کردہ اس خصوصی نغمے کے بول ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ کے خالق عمران رضا ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ عاطف اسلم عمران رضا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔