چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے تعاون سے مثبت نتائج حاصل ہوئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ڈوئی یول کے ساتھ 11 ویں چین – جاپان – جنوبی کوریا وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ہفتہ کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ سہ فریقی تعاون نے گزشتہ 20 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں جس سے نہ صرف تینوں ممالک کے عوام اور ملکی ترقی میں پیش رفت ہوئی ہے بلکہ علاقائی استحکام اور معاشی انضمام کو بھی فروغ ملا ہے۔

حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون جتنا مضبوط ہوگا، تینوں ممالک کی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔وانگ ای نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود مل کر آگے بڑھنا عقلمندی کی علامت ہے۔ سہ فریقی تعاون کو مستحکم اور دور رس بنانے کے لیے ضروری ہے کہ دوطرفہ تعلقات باہمی طور پر مضبوط رہیں۔ خاص طور پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنے، تضادات اور اختلافات سے نمٹنے، تعاون کو گہرا کرنے اور عمدہ اور مستحکم دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کی بنیاد پر تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس تعاون کو مزید پختہ،مستحکم اور لچکدار بنایا جا سکے۔

وانگ ای نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کے اہم ممالک اور دنیا کی اہم معیشتوں کی حیثیت سے چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو کھلی معیشت کی عمومی سمت کی پاسداری کرنی چاہیے، مشترکہ طور پر آزاد تجارت کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہیے، اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے، ایک کھلا، جامع اور غیر امتیازی بین الاقوامی اقتصادی ماحول پیدا کرنا چاہیے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وانگ ای نے

پڑھیں:

ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔

چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماری جوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور ہم جوہری تجربات کی پابندی پر عمل پیرا بھی ہیں۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اور اس کے عدم پھیلاؤ کے میکنیزم، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے دی
  • جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان
  • تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، محمد اورنگزیب
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  • ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین
  •  داعی کی حیثیت سے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرناچاہیے‘ فریحہ فواد
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات