اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’ایس ایف کارگو‘ کے آپریشنز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ایس ایف کارگو نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) پر اپنی کارگو پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین صدور ملاقات کا اعلامیہ جاری، سی پیک، دفاع سمیت کئی اہم امور پر اتفاق
یہ کارگو آپریشنز پرواز 03-233/234 کے تحت بوئنگ 757-200 طیارے کے ذریعے ارومچی-اسلام آباد-ارومچی روٹ پر جاری ہیں، جہاں ہر پرواز میں تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو لوڈ کیا جاسکتا ہے، جو پاکستان کے ایئر فریٹ سیکٹر میں نمایاں اضافہ ہے۔
فی الحال ایس ایف کارگو ہفتہ وار 2 پروازیں (منگل اور جمعہ) چلا رہا ہے، جن کی متوقع آمد کا وقت صبح 11:30 بجے ہے۔ ایئرلائن مستقبل میں اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتہ وار 4 پروازیں (منگل تا جمعہ) کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ پیشرفت کارگو تھروپٹ چارجز میں نمایاں آمدن بڑھانے کا سبب بنے گی، جبکہ ارومچی تک نئے برآمداتی مواقع بھی فراہم کر سکتی ہے، جس سے مقامی برآمد کنندگان کو چینی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمچی اسلام اباد اسلام آباد ایئرپورٹ ایس ایف کارگو چین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارمچی اسلام اباد اسلام ا باد ایئرپورٹ ایس ایف کارگو چین ایس ایف کارگو
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔