شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعظم نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کےدوران عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے
پڑھیں:
سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، زائرین عرافات سے مدینہ جارہے تھے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ڈاگئی طوطالئی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی رشتہ داروں سے بتایا جا رہا ہے۔