سرحد پاردریا کی نذر ہونے والی محبت کہانی، پاکستانی حکام نے لاشیں بھارتی فورسز کے حوالے کردیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مظفرآباد:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے دولانجا میں خاندان کی مخالفت کے خوف سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے جوڑے کی لاشیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں پاکستانی عہدیداروں نے بھارتی فورسز کے حوالے کردیں۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زندگی میں نہ مل سکے، مگر مرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا کے مصداق ایل او سی کے آر پار دریائے جہلم کی بے رحم موجوں کے سپرد ہونے والی محبت کی ایک اور کہانی سے جڑے نوجوان جوڑے کی لاشیں واپس کردی گئیں۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے دو لانجا کے مقام پر5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے یاسر حسین اور آسیہ بانو کی تشدد زدہ لاشیں چناری اور مظفرآباد سے ملی تھیں۔
پاکستانی حکام نے ہفتے کو ایل او سی کو ملانے والے چکوٹھی-اوڑی کمان پل پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں دونوں کے بے جان جسم واپس بھارتی حکام کے حوالے کر دیے جہاں ان دونوں کے لواحقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
مقبوضہ کشمیرکے علاقے بسگراں تحصیل اوڑی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یاسر اور 20 سالہ آسیہ بانو نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعات اور ممکنہ جدائی کے خوف سے 5 مارچ کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ ایک ساتھ کر دیا تھا۔
یاسر حسین کی لاش 20 مارچ کو آزاد کشمیر کے علاقے چناری کے مقام سے دریائے جہلم سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہٹیاں بالا کے مردہ خانہ میں رکھی گئی تھی اور آسیہ بانو کی لاش 19 مارچ کو مظفرآباد سے ملی تھی جسے ہفتے کو ہٹیاں بالا پہنچایا گیا۔
بعد ازاں دونوں لاشوں کو چکوٹھی-اوڑی کمان پل پر پاک فوج، ضلعی انتظامہ اور پولیس کی موجودگی میں بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس موقع پر یاسر حسین اور آسیہ بانو کے لواحقین کی بڑی تعداد سر حد کے اس پار موجود تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دریائے جہلم کے حوالے کر آسیہ بانو کے علاقے مارچ کو
پڑھیں:
کیمرون : دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک‘ 4زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-13
یاؤنڈے(انٹرنیشنل ڈیسک) وسط افریقی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون میں بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار کے اندر پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔ تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔