300 ہونے پر بھاؤ بڑھتا ہی ہے! اوو بھائی بس کردو، شعیب کا سہواگ پر وار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔
سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل "300 رنز" کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ "بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو"۔
View this post on InstagramA post shared by Virender Sehwag (@virendersehwag)
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔
مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی"
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شعیب اختر نے جوابی ویڈیو بنائی اور انہیں کہا کہ "بھائی تمہاری 300 رنز کی اننگز بہت اچھی تھی، شاندار اور اُسے سراہا جانا چاہیے لیکن اب 20 سال ہوگئے ہیں معاف کرو، رمضان کا مہینہ ہے اور روزے میں ویسے ہی غصہ آرہا ہوتا ہے اوپر تمہاری ویڈیو"۔
مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل
شعیب اختر نے کہا کہ "اپنے 300 رنز کے کارنامے کے بارے میں بات کرنا بند کردو بھائی، کیونکہ میں سنتے سنتے تنگ آگیا ہوں، سابق کرکٹر نے وریندر سہواگ کو آفر کی کہ اگر وہ گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں نام درج کرواسکتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ 300 کہنے والا شخص! کیونکہ میرے تعلقات ہیں"۔
مزید پڑھیں: حسن نواز کے جارحانہ کھیل نے حارث رؤف کا سنگ میل چُھپا دیا
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ریکارڈ ہے اور وہ تم بھی جانتے ہو لیکن میں ہر وقت نہیں بتاتا رہتا۔
واضح رہے کہ سہواگ نے پاکستان کے خلاف ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا، یہ سنگ میل 2004 میں ہندوستان کے پاکستان دورے کے دوران ملتان میں حاصل کی تھا، اسوقت ٹیم میں شعیب اختر بھی موجود تھے۔
  
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔
معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟
View this post on InstagramA post shared by City1016 (@city1016)
 میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔
یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو سانگ تھا۔