جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔
دوران سماعت ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے دلائل طلب کرلیے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سیٹل ہونے کی
پڑھیں:
شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
—فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جنگھڑا موٹر وے انٹر چینج بہاولپور پر کارروائی کر کے شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 48 افراد بشمول خواتین اور بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 17 پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔