این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
این ایچ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے اور ویگن سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس ٹول ٹیکس میں اضافہ دوسری مرتبہ ہوگا جبکہ رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، اس سے قبل جنوری میں این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
اسی طرح بس سے 250 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایم ون ، ایم3 ، ایم4، ایم5، ایم14 اور ایم 35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے پشاور ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 700 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہو چکا ہے۔
پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 950 سے بڑھا کر 1050 روپے کر دیا گیا ہے اور ملتان سے سکھر جانے والی ایم 5 پر کار کا ٹول ٹیکس 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہراہوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین این ایچ اے، سیکریٹری پلاننگ کو طلب کرلیا
ایم 14 ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ موٹروے پر ٹول 600 روپے سے بڑھا کر 650 روپے ، ای 35 حسن ابدال۔حویلیاں۔ مانسہرہ پر گاڑیوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔
بڑی گاڑیوں کے لیے ان موٹر ویز پر ٹول ریٹ 850 روپے سے 5750 روپے تک مقررکیاگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ایچ اے ٹول ٹیکس موٹر ویز نیشنل ہائی وے اتھارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ایچ اے ٹول ٹیکس موٹر ویز نیشنل ہائی وے اتھارٹی ٹول ٹیکس میں اضافہ ایچ اے سے بڑھا کر روپے سے پر ٹول کے لیے گیا ہے پر کار
پڑھیں:
ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر نے جون کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ٹیکس گزار 4 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے ۔ اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی تھی ۔
تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پا رہے تھے ۔ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کی جانب سے ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری