اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایوا ن صدر میں سول اعزازات کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹوبھی موجود تھیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کوملک کیلئےبہترین خدمات پرنشان پاکستان بعدازوفات کا اعزاز دیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکو ملک کیلئے شاندارخدمات پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان عطاکیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکا اعزازان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

تقریب میں ایئرمارشل ریٹائرڈ راجہ شاہدحامد مرحوم کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیازعطاکیا گیا،نشان امتیاز ان کی بیوہ نورین شاہد نے موصول کیا، سلطان علی اکبرالاناکو مالیاتی شعبے میں گرانقدرخدمات پرنشان خدمت عطاکیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ایس پی محمد اعجاز خان(شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، اعجاز خان شہید کا اعزاز ان کی بیٹی نے وصول کیا، ڈی ایس پی علامہ اقبال(شہید)کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا جو ان کی بیوہ صائمہ وہاب نے وصول کیا۔

اسی طرح ڈی ایس پی سردارحسین (شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، کانسٹیبل جہانزیب(شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا،کانسٹیبل ارشادعلی(شہید)کوغیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، ایڈیشنل ایس ایچ اوعدنان آفریدی(شہید)کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا۔

اللہ رکھیو(شہید)کوتعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کوسول سروس میں شاندارخدمات پرہلال امتیازعطاکیاگیا، ڈاکٹر سید توقیر حسین نے مفادعامہ کے شعبے میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہید کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری

گلگت+ اسلام آباد (آئی این پی، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، 1947ء میں گلگت کے لوگوں نے خود آزادی لے کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ گلگت بلتستان کے 78 ویں یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ صدر آصف زرداری کو گورنر گلگت بلتستان نے جشن آزادی کی تقریب میں روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ صدر مملکت کی تقریب میں آمد پر بگل بجایا گیا۔ صدرمملکت کا گورنر اور وزیراعلی گلگت بلتستان نے استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 ء میں گلگت بلتستان کے لوگوں نے خود آزادی لیکر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا‘ حالانکہ اس جنگ میں آپ کے ایک ہزار 700  جوان شہید اور 30 ہزار زخمی ہوئے تھے۔ صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، یہاں کے پانی سے بجلی بنائی جاسکتی ہے اور جس طرح کے جہاز میں یہاں آج میں آیا ہوں‘ وہ زیادہ مہنگے نہیں‘ اگر یہاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے گلگت بلتستان کی اپنی ایئرلائن بن جائے تو کیا حرج ہے؟۔ گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں‘ جن کے لئے کام کیا جانا چاہئے‘ یہاں کے پہاڑ ہمارا سرمایہ ہیں، یہ کوئی دیوار نہیں ہے۔ چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ بلاول بھٹو نے ڈوگرہ راج سے گلگت بلتستان کی آزادی کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج سے 78 سال قبل گلگت بلتستان کے غیور عوام نے تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا‘ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے عوام نے جرأت، استقامت اور قربانیوں سے اپنی آزادی حاصل کی۔ گلگت بلتستان کے عوام کی یہ روح پاکستان کے اتحاد، ایمان اور استقامت کے مثالی جذبے کی عکاس ہے۔ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت گلگت بلتستان کی ترقی، خود مختاری اور آئینی حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے پہلی بار گلگت بلتستان کو سیاسی شناخت اور خود مختاری دی۔ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے شمالی سرحدی خطے کے محافظ اور پاکستان کے قومی وجود کا لازمی حصہ ہیں۔ یقین ہے کہ پوری قوم مل کر ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے سفر کو جاری رکھے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • عراق، حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے میں شہید ہو گئے
  • خدمات اور وفاداری کا اعتراف، عمان کی جانب سے 45 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف