اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں آج یوم پاکستان پر ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن اپنے واضح نصب العین کا تعین کیا گیا۔ قرارداد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے۔ آج پاکستان ایک خود مختار مملکت اور ہم آزاد قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہماری بہادر افواج پاکستان کی شان بڑھا  رہے ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور سکیورٹی ادارے بہادری کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کے جذبے سے سرشارہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستا ن کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئے جہان آباد کر رہے ہیں۔ پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، عہد کریں ہم اسی جذبے سے محنت کریں گے۔ دیانت، لگن اور مسلسل محنت سے پاکستان کو ترقی یافتہ عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔ شہباز شریف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ قابلِ تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ شمسی توانائی سے متعلق حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم نے حکام کو سولرآئزیشن پالیسی سے متعلق عوام میں پائے جانے والے ابہام کو حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر دور کرنے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کوکورو مسجد میں نمازیوں پر حملے ،معصوم جانوں کے ہولناک نقصان پر نائیجر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ،اور  بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔  رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں پر یہ حملہ دردناک ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی انسانیت۔  مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسری طرف صدر آذر بائیجان الہام علیوف نے  وزیر اعظم شہباز شریف کو  پاکستان کے قومی دن پر  خط میں مبارکباد دی۔ الیام علیوف نے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ،  لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی  کے شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کیلئے  کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے

حاشر وڑائچ : ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔

ایرانی صدرآج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے،ان  کی وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات اور بعد میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوں گی،وزیراعظم ہاؤس میں آج دونوں ممالک کے مابین مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہو گی۔

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  
 
 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے
  • سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ، امدادی پیکج دینگے: شہباز شریف
  • شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے
  • وزیراعظم کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
  •  وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کا بہترین کارکردگی پر خط