ایم ڈی اے، سابق کرپٹ افسران نیب کے نرغے میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ نے 2025تک سرکاری زمینوں پر قبضے کیے
شاہ لطیف ٹاؤن میں سیکٹر24کی زمین کا جعلی لے آؤٹ پلان کی انکوائری بھی جاری
سابق کرپٹ افسران نیب کے نرغے میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو میں ایم ڈی اے کے افسران کے خلاف کارروائی بہت تیز رفتاری سے چل رہی ہے ۔ان جعلساز افسران میں شامل عرفان بیگ اور لئیق احمد بھی سرفہرست ہیں۔ خاص طور پر عرفان بیگ جس نے 2021 سے لیکر 2025 تک ایم ڈی اے میں لاتعداد کرپشن اور سرکاری زمینوں پر قبضے کیے ہیں اب باقاعدہ طور پر عرفان بیگ کے خلاف نیب سندھ میں کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس میں محکمہ اینٹی کرپشن بھی قومی احتساب بیورو کی معاونت میں شامل ہے چونکہ عرفان بیگ کے خلاف متعدد شکایات درج ہیں جن میں پانچ گریڈ کے میل ویکسینٹر، اربوں روپے کے کمرشل پلاٹس، جعلی لے آؤٹ پلان، عوامی پلاٹس پر قبضے کرا کر من پسند لوگوں سے اربوں روپے پکڑ کر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرفان بیگ اور لئیق احمد نے شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی سیکڑ 24 کی زمین کا جعلی لے آؤٹ پلان پاس کر کے دیا ہے جس کی انکوائری نیب میں زیر سماعت ہے ۔ عرفان بیگ کافی عرصے تک ایم ڈی اے کے سیاہ و سفید کا مالک بنا رہاہے اور اپنے آقاؤں کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اکثر چکمہ دینے میں کامیاب بھی رہا ہے لیکن جب سے احتساب کا شکنجہ کسا گیا ہے سارے آقا جو سسٹم مافیا کے نام سے مشہور تھے سب بلوں میں چلے گئے ہیں اور اب عرفان بیگ نے لینڈ گریبنگ، جعلی لے آؤٹ پلان، سرکاری ریکارڈ میں خرد برد کر کے اربوں روپے لوٹے ہیں احتساب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ عرفان بیگ کے قریبی ذرائع کے مطابق اس وقت عرفان بیگ کے پاس دو ارب سے اوپر رقم موجود ہے باقی اگر پراپرٹی کی کی بات کی جائے تو عرفان بیگ کی پراپرٹی پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر ترکی اور آذربائجان میں بھی پھیلی ہوئی ہے ۔ عرفان بیگ کا کراچی میں گھر جسکی مالیت 12 کروڑ سے اوپر ہے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک پانچ گریڈ کا میل ویکسی نیٹر مزیدکن کن پراپرٹی کا مالک ہوگا۔ عرفان بیگ کے ساتھ لئیق احمد جو کہ سمپل ڈپلومہ ہولڈر پچھلے تین سالوں سے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ بن کر بیٹھا ہوا ہے ۔ اس کے خلاف انجینئرنگ کونسل اسلام آباد نے ایکشن بھی لیا لیکن لوکل گورنمنٹ کے آشیرباد سے لئیق احمد کا پروموشن بھی ہوگیا اور آج تک لئیق احمد اسی عہدے پر براجمان ہے۔ ذرائع کے مطابق لئیق احمد نے 2022 میں بحریہ ٹاؤن کا جو جعلی لے آؤٹ پلان پاس کیا ہے، اس کے حوالے سے نیب میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی ہے کہ باقی ایم ڈی اے افسران کے ساتھ لئیق احمد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔خیر اب دیکھنا یہ ھے کہ نیب عرفان بیگ اور لئیق احمد کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے یا پھر اپنی پرانی روایت کے مطابق کچھ طے توڑ کے بع ان جعلسازوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔
قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شجاع آباد اور جلال پورپیروالا کے مقام پر 2 بند پر شگاف پڑا جس کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے جب کہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی کی صورتحال بہتر ہے۔
Post Views: 3