کئی لوگ عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت ہوشیار ہوتی تو بلوچستان میں امن آ جاتا۔
کسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میرا کسی پارٹی سےکوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔
عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے تب ملنے جاؤں گا، فتنا پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کا کہنا کا کہنا تھا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔