اظفر رحمان پاکستان شوبز کے ایک ایسے معروف اداکار، ماڈل اور میزبان ہیں جنہیں خوب شہرت حاصل ہے اور وہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیا یہاں تک کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی وہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرتے۔

حال ہی میں اظفر ندا یاسر کی رمضان ٹرانمیشن میں شریک ہوئے جہاں میزبان ندا نے ان سے سوال کیا کہ انہیں لوگ سالوں سے جانتے ہیں مگر ان کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

جس پر اظفر رحمان نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد نجی زندگی نجی نہیں رہتی اور انہوں نے دیکھا ہے کہ لوگ باقاعدگی سے اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں اور کچھ دن بعد ان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یاد رہے کہ اظفر رحمان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور اس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے انکی نجی زندگی سے متعلق کوئی معلومات سوشل میڈیا پر نہیں مل سکیں۔ اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہے اور وہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ 

اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی پرائیویسی رکھنا چاہتی تھیں جس کا وہ احترام کرتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو اپنی شادیوں میں مسائل سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر وہ پورے سوشل میڈیا پر وہ وائرل بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنی نجی زندگی کو اوور شیئر نہ کرنا انتخاب ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا نشہ بہت گندا ہے، میں اور میری اہلیہ گھومتے پھرتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہیں کرتے اس سے خود کو اور اپنی اہلیہ کو آزاد کیا ہوا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نجی زندگی انہوں نے زندگی کو کہا کہ

پڑھیں:

اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کھیل طلبا کی زندگیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھتے ہیں: منصور الظفر داؤد
  • ’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
  • شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
  • بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • ’’سوشل میڈیا کے شور میں کھویا ہوا انسان‘‘
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا