مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف مزید سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نہ صرف قتل کیس میں مطلوب تھا بلکہ حوالہ ہنڈی اور ڈیجیٹل کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں بھی ملوث نکلا اس نئے انکشاف کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں حکومت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ارمغان ایک منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا جو غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے میں ملوث تھا تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلسازی کے ذریعے ہر ماہ تین سے چار لاکھ ڈالر کماتا تھا اور بعد ازاں یہ رقم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کر دیتا تھا مزید برآں ملزم نے اسی غیر قانونی رقم سے مہنگی گاڑیاں خرید رکھی تھیں جو کہ کروڑوں روپے مالیت کی تھیں  ایف آئی آر کے مطابق ارمغان نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے اپنے دو ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے ان اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی منتقلی کی جاتی تھی مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک غیر قانونی کال سینٹر بھی قائم کر رکھا تھا جہاں سے امریکا میں شہریوں کو کالز کی جاتی تھیں اور انہیں دھوکے سے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اس کے بعد ان معلومات کو استعمال کر کے امریکی شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم بٹوری جاتی تھی ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے 2018 میں اپنا غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا جہاں پر کام کرنے والا ہر شخص روزانہ کم از کم پانچ افراد کو جعلسازی کا نشانہ بناتا تھا یہ کال سینٹر براہ راست ملزم ارمغان کے زیر انتظام تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر حوالہ ہنڈی کے لیے امریکا میں ایک جعلی کمپنی بھی بنائی تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کو چھپایا جا سکے تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کے پاس کروڑوں روپے کی تین گاڑیاں موجود ہیں جبکہ وہ اس سے قبل پانچ گاڑیاں فروخت کر چکا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مقدمے کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہوا کہ ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے

پڑھیں:

معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان

معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان،ذرائع کے مطابق میر مصطفی مدنی کو گلگت بلتستان کے قائمقام وزیر اعلی بنائے جانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے

میر مصطفی مدنی گلگت شہر کے معروف علاقے کشروٹ سے تعلق رکھنے والے مرحوم میر ولی کے فرزند ہیں، کاروباری اور سیاسی حکمت عملی کے ماہر شہری ترقی اور بین الاقوامی سفارت کاری میں وسیع تجربہ رکھنے والے میر مصطفی مدنی ماحول دوست اور شمیولتی طرز حکمرانی کے پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، میر مصطفی مدنی نے استنبول میں پاکستان ترکی معدنیات کے تعاون کی قیادت کی ویسٹ افریقہ پاکستان کمیونٹی کی بنیاد رکھی کپلان پاور کی بین الاقوامی سطح ترکی متحدہ امارات پاکستان اور ویسٹ افریقہ کی بنیاد رکھی میر مصطفی مدنی ایک روشن خیال اور جدت پسند نوجوان سیاستدان ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شک و شبہ نہیں ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • راولپنڈی میں گھر کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • پتھاروں کیخلاف کریک ڈائون ڈراما نکلا، توڑ جوڑ کے بعد اجازت نامے دے دیے
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور