گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گوجرانوالہ اور سمڑیال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جب کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔