ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فوجی اعزازات تقسیم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔

کیپٹن سید عامر رضا کو بے مثال بہادری، فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئرمارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل شکیل غضفر، میجر جنرل سعید الرحمان، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل ندیم احمد، میجر جنرل سہیل امتیاز، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل صابر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اسی طرح میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور علی خان، میجر جنرل راجہ محمد ندیم اشرف، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل محمد یوسف، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل نسیم اختر، میجر جنرل عمر احمد شاہ،میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الہیٰ، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل محمد حسین سیال، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان اور دیگر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے تو موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیز رفتار اضافے جیسے دو چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں مسائل نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سب سے زیادہ نقصان بچوں کے مستقبل کو ہو رہا ہے، جو محدود جسمانی نشوونما، غذائی قلت، ناقص سیوریج، اور صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کوئی غیر اسلامی عمل نہیں، مفتی زبیر نے اس حوالے سے بہت اہم گفتگو کی ہے، اور عوام کو اس مسئلے پر شعور دینے کی ضرورت ہے، خواتین کی تعلیم اور ان میں آگاہی پیدا کرنا سب سے اہم عنصر ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ بجٹ پر بہت محنت ہوئی، جس میں پوری کابینہ نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، این ایف سی ایوارڈ کی موجودہ آبادی پر مبنی تقسیم پر بھی نظرِثانی کی ضرورت ہے، جس کی جانب وزیر صحت اور وزیر منصوبہ بندی نے درست نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ٹریلین روپے ہے، جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ چار ٹریلین روپے ہے، اس فرق کو مدنظر رکھ کر مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ’ہمیں قومی سطح پر سوچنا ہوگا اور وفاق و صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے عالمی اداروں سے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے اور ورلڈ بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک طے کیا گیا ہے، جس کے ایک تہائی فنڈز آبادی کنٹرول اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختص ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم مسئلے پر بہترین کام کر رہے ہیں اور وزارتِ خزانہ، وزارتِ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ پاکستان کا انسانی سرمایہ بہتر ہو اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبادی صاف پانی غذائی قلت محدود جسمانی نشوونما محمد اورنگزیب مصطفٰی کمال موسمیاتی تبدیلی ناقص سیوریج وزیر خزانہ وزیر صحت

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
  • کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  •  بھارت پاکستان میں دہشتگرانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
  • ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
  • جرمن وزیر دفاع نے نئی ملٹری سروس اسکیم کا بل پیش کردیا
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کارکردگی کا ثبوت ، مریم نواز ، متعلقہ افسران کو شاباش 
  • جرمنی: وزیر دفاع نے ہنگامی دفاعی منصوبوں کا خاکہ پیش کیا