جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان(نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جنوبی وزیرستان
جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف مقامات پر کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان راستوں پر کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عزیز آباد چوک، سروکئی، جنڈولہ، آسمان منزہ، لدھا اور مکین سمیت متعدد راستے بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ بی بی رغزئی، کوٹکئی براستہ جنڈولہ، مولے خان سرائے اور بروند سڑک بھی بند رہے گی جبکہ عوام کو متبادل راستوں کے استعمال اور حکام سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹانک
ٹانک میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا، سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی اور منزئی میں کل مکمل کرفیو ہوگا جبکہ کڑی وام اور جنڈولہ میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: ممبئی انڈینز کیخلاف جیت کے بعد چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا نوٹیفکیشن جاری جنوبی وزیرستان کرفیو نافذ کے مطابق
پڑھیں:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائیاں: بھارتی اسپانسرڈ3 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعات پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سےمؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانےکا کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، امید ہےافغانستان خوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنےدے گا۔