نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آدی اشوک ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا  ۔
واضح رہے کہ ٹی 20 کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ون ڈے دو اپریل، تیسرا پانچ اپریل کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بری طرح سے ناکام ہوئی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے

پڑھیں:

روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی 'سمبا' اور اکشے کمار کی 'سوریاونشی' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'سمبا 2' اور 'سوریاونشی 2' بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار 'سنگھم' بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے "پولیس یونیورس" کی بنیاد بن جائے گی۔

فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال 'سمبا' کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔

روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔

فلم ساز روہت کی حالیہ فلم 'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔

روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔

 

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان اپنے پانی کے  تحفظ کیلئے  جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا
  • سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  •  سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان