آج 25 رمضان کی رات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حرم شریف میں امامت شیخ عبداللّٰہ بن عواد الجہنی اور شیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کریں گے۔

مسجدِ نبوی ﷺ میں امامت شیخ ڈاکٹر محمد بن احمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ بن عبدالمحسن القرافی کریں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی ہے۔

مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقامی افراد طواف و عمرے کے بعد نمازِ تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاؤں کے لیے شریک ہیں اور زائرین کے تحفظ کے لیے 20 ہزار پبلک سیکیورٹی فورس کے اہلکار مصروفِ عمل ہیں۔

فورس نے ہجوم کے کنٹرول اور انہیں منظم کرنے کے لیے راہداری کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

فورس ٹریفک کی روانی، نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام استعمال کر رہی ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق نماز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حدود میں واقع مساجد میں ادا کی جائے، نمازیوں کو علاقائی مساجد میں نماز ادا کرنے کا بھی ثواب ملے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی چھتوں، صحن اور ارد گرد شاہراہوں اور کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بے پناہ رش ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق پانی، بجلی اور آبِ زم زم کی مستقل فراہمی جاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کے لیے

پڑھیں:

مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس

مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد اللہ والی سنگڑی میرا میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت امام و خطیب جامع مسجد اللہ والی علامہ وسیم میر نے کی۔ سیرت النبیؐ کانفرنس سے شیخ الحدیث علامہ فضل الوہاب، علامہ شیخ محمد الطاف، عبدالرحمن ہاشمی، قاری نورالحق قاسمی نے خطاب کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاج شکیل نے پیش کی جس پر شرکاء کانفرنس نے وہاج شکیل کو خوب داد دی۔ اس موقع پر سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ مقررین نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر مفصل روشن ڈال کر حاضرین کے ایمان تازہ کیے۔ مقررین نے کہا سیرت النبی ﷺ ہمارے تمام مسائل کا حل ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے حضور اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آج کے دور میں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ سیرت النبی ﷺ ہمیں اتحاد، ایثار اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے بعدازاں سیرت النبیؐ کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان کے استحکام، سلامتی، خوشحالی و کامیابی اور مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
  • پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رکھنا ناقابل برداشت اقدام ہے، مولوی محمد عمر فاروق
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری: مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ