سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں سمیت 16 ارکان سے جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی راہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے، انہوں  نے وکیل رضوان شبیر کیانی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں سمیت 16 ارکان سے جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جے آئی ٹی

پڑھیں:

اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ  کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کردی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان اور وکیل سلمان اکرم راجا کی فوری ملاقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟