اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے ۔ بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کونسل کے 2روزہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام پر حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق انسانی اعضاء عطیہ کرنے کے معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عضو عطیہ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر گردہ و جگر کی پیوند کاری جائز ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق اسلامی اصطلاحات کی انگریزی ترجمہ کی بجائے اصل عربی الفاظ استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لئے اہل علم و فکر آواز بلند کریں، نئے ملازمین کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کے پابند ہوں گے، قدیم ملازمین پر پابندی نہیں۔

اعلامیہ کے مطابق نکاح سے قبل تھیلی سیمیا یا متعدی امراض کے ٹیسٹ کو نکاح نامہ کا اختیاری حصہ بنایا جا سکتا ہے، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسق نکاح کا حق دینا غیر شرعی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق زکوٰة کی رقوم جلد مستحقین میں تقسیم کی جائیں۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامی نظریاتی کونسل اعلامیہ کے مطابق

پڑھیں:

سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے

راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب راؤ محمد ظفر ملتان میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق راؤ ظفر کی نماز جنازہ جامعۃ العلوم معصوم شاہ روڈ پر ادا کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی ملاقاتوں پر اعتراضات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، الیکشن کمیشن کا وضاحتی اعلامیہ
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف
  • برکس نے ایران پر حملوں کی مذمت کردی، امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر سخت بیان
  • سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے
  • رہبر انقلاب اسلامی ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے
  • گوجرانوالہ: تشدد کے بارے میں اہلخانہ کو آگاہ کرنے پر سفاک شوہر کی فائرنگ، 7 بچوں کی ماں قتل
  • منور فاروقی نے دوسری شادی کے راز سے پردہ اٹھادیا
  • حق کی راہ میں جان دینا عین اسلام ہے‘ڈاکٹر طارق سلیم
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ''روگ اسٹیٹ،، قرار دے دیا
  • سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں سمیت دوسری متعدد سیٹوں پر پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری