لاہور؛ کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا، کھربوں کی کمائی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)روڈا کی کوششوں سے لاہور میں محمود بوٹی کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا جس کے ذریعے اربوں روپے کی کمائی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر روڈا نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کام کیا۔
ماحولیاتی منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹ، بائیو گیس اور بجلی پیداوار سے 2 دہائی تک آمدن آئے گی جبکہ کاربن کریڈٹ سے صرف ہر سال 2.
ڈمپ سائٹ سے پیدا بائیو گیس بھی حکومت پنجاب کو اربوں کا ریونیو دے گی۔
سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ محمود بوٹی میں شجرکاری اور سولرپارک کا بننا منصوبے کو مزید ماحول دوست بنائے گا۔
مزیدپڑھیں:یکم مئی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن مزید مہنگی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔