Jang News:
2025-04-25@02:12:13 GMT

اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: شافع حسین

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: شافع حسین

وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین—فائل فوٹو

صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔

وزیر اوقاف پنجاب شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی جس میں امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سِیکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔

پنجاب اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے: چوہدری شافع حسین

وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، اتحاد کی قوت سے ہی انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شافع حسین

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • آج پاکستان نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا، عطا تارڑ
  • بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
  • سندھ طاس معاہدہ معطل، ویزے بند، بھارتی آبی، سفارتی دہشت گردی: جامع جواب دینگے، پاکستان
  • بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے ، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع
  • سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
  • درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع