شہر میں ہیوی ٹرالر نے ایک اور جان لے لی، موٹر سائیکل سوار دوسرا نوجوان شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
شہرمیں ہیوی ٹریلرنے ایک اورجان لےلی ،سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔
سرجانی ٹاؤن تھانےکے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتار ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔
ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤں غلام حسین پیرزادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی نوجوان گلشن معمارکے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر سائیکلوں پر گلشن معمارسے منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع نہرمیں نہانے جا رہا تھا کہ ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتارٹریلرنے انہیں ٹکرماردی اور موقع پر سے فرارہوگیا۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس نے ٹریلرکی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق