چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
چکوال میں بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
چکوال: موٹروے ایم 2 سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔
مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق فوری طور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت اور ان کے ورثاء سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔