گوجرخان میں راجہ ہارون حفیظ کا گرینڈ افطار ڈنر، سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
گوجر خان :برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت اور سکلز کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے حسبِ روایت اس سال بھی گوجر خان کے سب سے بڑے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
اس پر وقار تقریب میں سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِاعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف تھے، جنہوں نے اس عظیم الشان افطار ڈنر کا انعقا کرنے پر راجہ ہارون حفیظ اور کمیونٹی کیلئے دی جانے والی انکی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔
اس بابرکت افطار ڈنر کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری محمد ندیم اعوان، نعت خواں ثاقب علی قادری نے نعت کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو روحانی سکون بخشا۔جبکہ مرتضی کیانی عمار بٹ یوکے بھی خصوصی طور پر ایونٹ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر راجہ ہارون حفیظ کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر راجہ ہارون حفیظ نے کہا کہ یہ افطار ڈنر نہ صرف روزہ داروں کے لیے ایک اجتماعی تقریب نہیں بلکہ اس کا مقصد بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دینا بھی ہے۔۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔افطار ڈنر میں شریک معزز مہمانوں نے راجہ ہارون حفیظ کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ روایت مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کیساتھ جاری رکھیں گے۔راجہ ہارون حفیظ خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کیلئے برطانیہ سے پاکستان تشریف لائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راجہ ہارون حفیظ افطار ڈنر
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔